کراچی ،ریاستی جبر کے باوجود پاکستان کے عوام نے 25 جولائی کی چوری کا بدلہ لینے کا آغاز کردیا ہے،مولانا فضل الرحمن
متحدہ اپوزیشن کی شاندار فتح اس بات کا مبین ثبوت ہے کہ عمران نیازی کو جعلی مینڈیٹ دیا گیا تھا، اگر صرف 50 فیصد حلقوں کو کھولا جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا،سربراہ ایم ایم وجے یو آئی
پیر 15 اکتوبر 2018 20:25
(جاری ہے)
وہ جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان سے فون پر گفتگو کررہے تھے،قاری محمد عثمان نے مولانا فضل الرحمن کو این اے 35 بنوں کی تاریخی کامیابی پر خصوصی اور ملک بھر میں متحدہ اپوزیشن کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی.
مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ آج متحدہ اپوزیشن سرخرو اور جعلی مینڈیٹ والے حکمران ناکام ہوئے ہیں. تاریخ عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی. 14 اکتوبر کے ضمنی انتخابات میں باوجود حکومتی مشینری کے بے دریغ استعمال اور ریاستی جبر کے پاکستان کے باشعور عوام نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ ملی تشخص کو مسخ کرنے والوں کے سامنے ڈھال بن جائیں گی. انہوں کہاکہ پاکستان جو اسلام کے مقدس نام پر حاصل کیا گیا تھا یہاں مغربی کلچر مسلط ہونے نہیں دیا جائے گا. جعلی وزیراعظم میں اگر رتی برابر بھی جرات ہے یا وہ اپنی بولی بولتے ہیں تو 25 جولائی والے اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے کم از کم 50 فیصد حلقوں کو کھولنے کا اعلان کردیں انکے جعلی مینڈیٹ سے پردہ اٹھ جائے گا. مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ 14 اکتوبر کو 3 صوبائی حکومتوں اور مرکزی جعلی حکمرانوں کے حکومتی اقدامات اور پانی کی طرح پیسا بہانے کا حربہ دھرے کا دھرا اس لئے رہ گیا کہ 6 بجے کے بعد کا وقت 25 جولائی سے تھوڑا مختلف تھا. انہوں نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ جہاں اور جس حلقے میں منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور ہر طرح کے آزادانہ انتخابات ہوں گے وہاں سے پی ٹی آئی کا نام ونشان مٹ جائے گا. مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ متحدہ اپوزیشن کو تمام مصلحتوں اور ہر قسم کے دباؤ سے بے نیاز ہو کر ملک کو معاشی اور اقتصادی قتل عام سے بچانا ہوگا ورنہ جعلی مینڈیٹ والی حکومت جہاں پاکستان پر مغربی کلچر مسلط کرکے قومی، ملی اور اسلامی تشخص کو مسخ کرے گی وہاں اقتصادی اور معاشی طور پر ملک کو 40 سال پیچھے لے جائے گی. انہوں نے کہاکہ متحدہ اپوزیشن کا ایک اور جھٹکا جعلی حکمرانوں کا صفایا کردے گا۔#مزید اہم خبریں
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.