الیکشن ٹریبونل بلوچستان میں انتخابی عذرداری سے متعلق تین کیسز کی سماعت

پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر کے وکلاء نے جوا ب جمع نہ کروانے پر عائد عدالتی جرمانہ جمع کروادیا

پیر 15 اکتوبر 2018 23:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) الیکشن ٹریبونل بلوچستان میں انتخابی عذرداری سے متعلق تین کیسز کی سماعت ہوئی ،پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر کے وکلاء نے جوا ب جمع نہ کروانے پر عائد عدالتی جرمانہ جمع کروادیا،الیکشن ٹریبونل میں پی ٹی آئی کے صوبائی صدرسردار یارمحمد رند کے خلاف درخواست کی سماعت میں درخواست گزار سا بق وزیر عاصم کردگیلو وکیل ارباب طاہر ایڈوکیٹ کے ہمراہ ٹریبونل میں پیش ہوئے ،سردار یار محمد رند کی جا نب سے وکیل نصیب اللہ ترین ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کی ،سردار یار محمد رند کے وکیل نے گزشتہ سما عت پر عائد 5 ہزار روپے کاجرمانہ جمع کرادیا الیکشن ٹریبونل نے سردار یار محمد رند کے وکیل کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کردی ،پی بی 17 میں مبینہ دھاندلی اورسرداریارمحمدرندکی کامیابی کے خلاف عاصم کرد گیلو نے درخواست دائر کی تھی،الیکشن ٹربیونل میں پشین سے کامیاب ہونے والے رکن قومی ا سمبلی مولوی کمال الدین کیخلاف محمد عیسی کی انتخابی عذر داری کی درخواست پر درخواست گزار محمد عیسی کی جانب سے نصیب اللہ ترین ایڈوکیٹ جبکہ کامیاب امیدوار کی جانب سے منیر سکندر ایڈووکیٹ پیش ہوئے ، رکن قومی اسمبلی کے و کیل کی جواب جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کو عدا لت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی،رکن صوبائی اسمبلی سکندر عمرانی کیخلاف محمد صا د ق عمرانی کی درخواست کی سماعت میں سکندر عمرا نی کے وکیل کی جواب جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کے بعد سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔