ضمنی انتخابات نے تحریک انصاف کی پوزیشن کمزور کردی

تحریک انصاف میں بغاوت کی صورت میں پنجاب حکومت کا تختہ الٹ سکتا ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 15 اکتوبر 2018 22:44

ضمنی انتخابات نے تحریک انصاف کی پوزیشن کمزور کردی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہن ترین اخبار-15 اکتوبر 2018ء) :ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی مضبوط پوزیشن کے باعث پنجاب حکومت کے لیے مشکلات پیدا ہو گئیں ، حکمران جماعت میں فاورڈ بلاک حکومت کے خاتمے کا سبب بن سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات پاکستان تحریک انصاف کے ڈراونا خواب ثابت ہوئے۔ان ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے اپنی ہی چھوڑی ہوئی متعدد نشستیں گنوا دیں۔

پنجاب اسمبلی کی 12نشستوں میں 5تحریک انصاف اور 5نشستیں ن لیگ لینے میں کامیاب ہوئی۔ تاہم ابھی 2نشستوں پر نتائج آنا باقی ہیں۔اس ساری صورتحال کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت خطرے میں پڑ چکی ہے کیونکہ اس ساری صورتحال میں نہ صرف پنجاب میں مسلم لیگ کی پوزیشن مظبوط ہو چکی ہے بلکہ پاکستان تحریک انصاف میں بھی دراڑیں پڑ چکی ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت پنجاب کی حکمران جماعت اور عددی اکثریت کے مطابق سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن میں دھڑے بندیاں ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں جماعتوں میں فاورڈ بلاک بن رہا ہے ۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ دونوں جماعتوں میں ایسے اراکین موجود ہیں جو موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے نالاں ہیں۔ضمنی انتخابات میں پوزیشن مضبوط ہونے کے بعد مسلم لیگ ن میں فاورڈ بلاک بننے کے امکانات کم جبکہ تحریک انصاف میں بڑھ چکے ہیں۔اس لئیے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری سرور اس کوشش میں ہیں کہ ناراض اراکین کے تحفظات دور کئیے جائیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے رانا مشہود بھی 2 ماہ میں پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے بننے کا دعویٰ کر چکے ہیں اور اگر تحریک انصاف میں فاورڈ بلاک بن گیا تو انکا یہ دعویٰ سچ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔