ایک شخص نے تفریحاً ای بے پر اپنی دوست کے برائے فروخت ہونے کا اشتہار دیا اور نیلامی لاکھوں ڈالر تک پہنچ گئی
امین اکبر پیر 15 اکتوبر 2018 23:50
آج کل عملی مذاق بہت جلد وائرل ہو جاتے ہیں، ایسا ہی ایک مذاق لندن سے تعلق رکھنے والے ڈیل لیکس نے اپنی دوست کے ساتھ کیا۔
ڈیل نے ای بے پر مختصر فن پاروں کے طور پر اپنی دوست کیلی گریوز کو فروخت کرنے کا اشتہار دے دیا۔ اشتہار میں ڈیل نے اپنی دوست کی پر شور آواز کی وجہ سے اس کا تقابل استعمال شدہ کار سے کیا۔
ڈیل نے ڈنر پر جانے سے پہلے اپنی دوست کو یہ اشتہار دکھایا، جسے دیکھ کر دونوں ہنسنے لگے اور کھانا کھانے چلے گئے۔
ڈیل نے بتایا کہ ان کا فون اس شام مسلسل بجتا رہا اور پوری دنیا سے لوگ ان کی دوست کی خریداری کےلیے بولی لگانے لگے۔صرف 24 گھنٹوں میں یہ اندراج 80 ہزار بار دیکھا گیا اور کیلی کی بولی 1 لاکھ 19 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی لیکن ای بے نے اپنی پالیسی کی وجہ سے اس اندراج کو 24 گھنٹوں میں ہی ڈیلیٹ کر دیا۔
(جاری ہے)
کیلی کی نیلامی میں امریکا، آسٹریلیا اور یورپ سمیت ساری دنیا سے خریداروں نے حصہ لیا۔
ڈیل کا کہنا ہے کہ اگرچہ انہوں نے یہ مذاق میں شروع کیا تھا لیکن کچھ صارفین تو اسے حقیقت سمجھے اور سنجیدہ ہو کر بولی لگانے لگے۔ ڈیل کا کہنا ہے کہ وہ اور کیلی دونوں اب تک ہنس رہے ہیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.