بروقت کام مکمل نہ کرنے والی مقامی تنظیموں کو بلیک لسٹ کیا جائیگا‘سلیم اکرم

منگل 16 اکتوبر 2018 13:43

دیرلوئیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) ضلع دیرلویر میں جاری ترقیا تی منصوبے جلد از جلد اعلیٰ میٹریل کے سا تھ مکمل کئے جائیں ،بروقت کام مکمل نہ کرنے والی مقامی تنظیموں کو بلیک لسٹ جبکہ سکیموں کے لئے جاری شدہ رقم واپس لی جائیگی ،ان خیالا ت کا اظہار ڈپٹی کمشنر دیرلویر سرمد سلیم اکرم نے ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے جائزہ اجلاس سے خطاب میںکیا ،اجلاس میں ڈسٹر کٹ پلاننگ اینڈ فنانس آفیسر اصغر خان ،سرحدرورل سپورٹ پرو گرام کے ڈسٹر کٹ پروگرام آفیسر صباء خان ،انجینئرنگ سٹاف ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران سمیت تمام کمیٹی ممبران نے شرکت کی ،ڈی سی سرمد سلیم کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ یو رپی یونین اور خیبر پختونخوا حکومت کے مالی اشتراک سے ضلع دیرلوئر میں گزشتہ تین برسوں کے دوران ایک ارب 4کروڑ کی خطیر لاگت سے 8 راونڈز میں سی ڈی ایل ڈی کے زیر انتظام 752 ترقیاتی سکیموں پر کام شروع کیا گیا جن میں صا ف پانی کے فراہمی،سڑکوں کی تعمیر،بنیادی مراکز صحت اوردیگرمنصوبے شامل ہے جن میں سے 412 منصوبوں پر کام مکمل جبکہ باقی سکیموں پر کام تیزی سے جاری ہے ،بریفنگ کے دوران واضح کیا گیا کہ اگلے راونڈ میں تین تحصیلوں ادینزئی،ثمرباغ اور بلامبٹ میں صاف پینے کے پانی،سڑکوںاور کمروں کی تعمیرکے 101مجوزہ منصوبوں کے لئے 6 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جس پر ٹیکنکل سروے کے بعد کام کا اغاز ہو گا ،ڈی سی سرمد سلیم نے اس موقع پر ترقیاتی کام بروقت مکمل نہ کرنے والے 12سماجی تنظیموں سے ادائیگیاں واپس کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :