مانگل پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کا چوری شدہ سامان برآمد کر کے 3 چوروں کو گرفتار کر لیا

منگل 16 اکتوبر 2018 14:35

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) مانگل پولیس نے ایک کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا چوری شدہ سامان برآمد کر کے تین پیشہ ور چوروں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مانگل میں ڈی ایس ی سرکل میرپور محمد الطاف اور ایس ایچ او تھانہ مانگل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ قلندر آباد بازار میں الیکٹرانکس کی دکان کے تالے کاٹ کر نامعلوم چور چار لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان لے اڑے، دکان کے مالک نعمان علی ولد سفید گل سکنہ شملہ ہل اپر ملکپورہ کی مدعیت میں تھانہ میں اطلاعی رپورٹ درج کروانے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

اسی دوران پولیس کو ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی جب واردات کے ایک عینی شاہد نے دکان سے سامان سوزوکی میں لوڈ کرتے وقت چوروں کو دیکھا تھا، اس نے چوری کا حلیہ بتایا تو دکان مالک نے شناخت کر لیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چور چند روز قبل تک اسی دکان میں بطور سیلز مین کام کر چکا تھا، پولیس نے فوری طور پر چوروں کے گھر پر چھاپہ مارا اور معز ولد عبدالوحید سکنہ اسلام کوٹ کو اس کے گھر سے حراست میں لے لیا۔ دوران تفتیش اس نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے، دیگر دونوں چور بھی اس کے قریبی رشتہ دار تھے جن میں ایک عزیز خان ولد راشد محمود سکنہ اسلام کوٹ اور دوسرا طیب ولد فاروق سکنہ ناڑیاں نواں شہر شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :