زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کی درخواست مسترد ،(آج )تختہ دار پر لٹکایا جائیگا ،اہلخانہ سے آخری ملاقات کروا دی گئی
انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 22 کے تحت عوامی مقام پر پھانسی ہو سکتی ہے‘ وکیل درخواست گزار ،یہ حکومت کا کام ہے ‘ عدالت کے ریمارکس عدالت جیل میں پھانسی کے وقت کیمرے لیکر جانے کی اجازت ،مجرم کی پھانسی براہ راست دکھانے کی اجازت ہی دے دیہم سارا خرچ برداشت کرلیں گے‘حاجی امین کے وکیل کی استدعا عدالت نے مسترد کر دی مجرم عمران کی جیل میں خاندان کے افراد سے آخری ملاقات کروائی گئی ، آج علی الصبح پھانسی دینے کے بعد میت اہلخانہ کے حوالے کر دی جائیگی
منگل 16 اکتوبر 2018 14:40
(جاری ہے)
دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل اشتیاق چوہدری نے کہا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 22 کے تحت عوامی مقام پر پھانسی ہو سکتی ہے، اس پر عدالت نے کہا کہ آپ دفعہ 22پڑھیں، اس میں لکھا ہے یہ حکومت کا کام ہے اور ہم حکومت نہیں ہیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے اس معاملے پر حکومت کو کوئی درخواست دی ہے، جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جی حکومت کو درخواست دی ہے لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ 20جون کو حکومت کو سر عام پھانسی دینے کے حوالے سے درخواست دی، حکومت نے اگر دفعہ 22 پر عملدرآمد نہیں کرنا تو اسے نکال دینا چاہیے۔اس پر عدالت نے کہا کہ جب پنجاب حکومت نے آپ کی درخواست پر کارروائی نہیں کی تو آپ نے عدالت سے پہلے رجوع کیوں نہیں کیا آپ اتنا تاخیر سے آئے ہیں، کل (بدھ)کو تو پھانسی کی تاریخ مقرر ہے۔اس دوران عدالت میں موجود سرکاری وکیل نے مجرم عمران کے ڈیتھ وارنٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عدالت جیل قوانین 354 دیکھے، سرعام پھانسی دینا جیل قوانین کی خلاف ورزی ہوگی۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالت جیل میں پھانسی کے وقت کیمرے لے کر جانے کی اجازت اور مجرم کی پھانسی براہ راست دکھانے کی اجازت ہی دے دی، ہم سارا خرچ برداشت کرلیں گے۔تاہم عدالت نے درخواست گزار کی استدعا مسترد کرتے ہوئے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کی درخواست مسترد کردی۔علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے قصور کی ننھی زینب سمیت دیگر بچیوں کے قاتل عمران کو مجموعی طور پر 21مرتبہ سزائے موت، عمر قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔مجرم عمران علی کو پھانسی دینے کے لئے 17اکتوبر کے لئے دیتھ وارنٹ جاری کیے گئے تھے ۔ مجرم عمران کو آج ( بدھ ) علی الصبح کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائے گی جس کے بعد میت کو اسکے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا ۔ گزشتہ روز مجرم عمران کی جیل میں اہل خانہ سے آخری ملاقات کروائی گئی ۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.