پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کے مزید18ارب35 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے
کے ایس ای 100انڈیکس 36700پوائنٹس کی حد سے گرگیا ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت9.79فیصدزائدجبکہ50.66فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ
منگل 16 اکتوبر 2018 19:44
(جاری ہے)
کاروبار کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس میں 266 پوائنٹس کی بھی کمی دیکھی گئی تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 104.19پوائنٹس کمی سے 36663.38پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر375کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی167کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،190کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں18ارب35 کروڑ13لاکھ18ہزار804روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر75کھرب59 ارب23 کروڑ28لاکھ70ہزار269روپے ہوگئی ۔منگل کومجموعی طور پر18کروڑ17لاکھ 29ہزار720شیئرزکا کاروبارہوا،جو پیر کی نسبت1کروڑ62لاکھ14ہزار640 شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولیو کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت100.00روپے اضافے سی2400.00روپے اورآئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت57.06روپے اضافے سی1709.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت299.00روپے کمی سی7000.00روپے اورجوبلی لائف انشورنس کے حصص کی قیمت27.00روپے کمی سی521.00روپے پر بند ہوئی ۔منگل کوورلڈٹیلی کام کی سرگرمیاں3کروڑ60لاکھ80ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت6پیسے کمی سی1.53روپے اوربینک آف پنجاب کی سرگرمیاں1کروڑ21لاکھ57ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت55پیسے اضافے سی10.56روپے ہو گئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس135.14پوائنٹس کمی سی17711.31پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس30.46 پوائنٹس کمی سی62056.42پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس5.54پوائنٹس کمی سی27319.78پوائنٹس پر بند ہوا ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.