Live Updates

وزیراعظم سردار یار محمد رند کو تین تین وفاقی محکموں کیلئے بلوچستان کی کوآرڈینیشن اور مانیٹرنگ کے اِختیارات تفویض کردیئے

منگل 16 اکتوبر 2018 21:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند کو تین تین وفاقی محکموں کیلئے بلوچستان کی کوآرڈینیشن اور مانیٹرنگ کے اِختیارات تفویض کردیئے،تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیر اعظم کے دفتر کے جاری کردہ ایک نو ٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کووزارت پیٹرولیم، توانائی اور آبی وسائل کے محکموں سرگرمیوں اور کوارڈینیشن کے لیے نامزد کردیا ہے ،سردار یار محمد رند صوبے میں ان تمام محکموں کی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے اور وفاق کے ساتھ اس حوالے سے ہم آہنگی کرنے کے لیے کردار ادا کریں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات