گوجر خان،سویرا فائونڈیشن (یوکی)کیلئے ایک کنال اراضی کاعطیہ

منگل 16 اکتوبر 2018 22:34

گوجر خان۔16اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) سعیدہ وارثی کی قائم کردہ این جی اوسویرا فائونڈیشن (یوکی)گزشتہ کئی سالوں سے ضلع راولپنڈی(پاکستان) کے دیہی علاقوں میں خواتین کی فلاح وبہبود کے لئے کام کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے زیر اہتمام چار مختلف مقامات پر سکل سنٹر چل رہے ہیں جہاں خواتین کو سلائی کڑھائی کورس مفت کرایا جاتا ہے ۔ یہ چاروں مراکز کرائے کی عمارتوں میں چل رہے ہیں۔ اب سابق ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی کے بھائی چوہدری ابرار وارثی نے بیول کلر سیداں روڈ پر بیول انٹرنیشنل ہسپتال کے قریب برلب سڑک ایک کنال اراضی سویرا فائونڈیشن کو عطیہ کی ہے جس کی گرائونڈ بریکنگ کا باقاعدہ آغاز اللہ کے بابرکت نام سے کیا گیا ہے۔