ننھی زینب کے قاتل عمران علی کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا
درندوں کو ایسی ہی عبرتناک سزا ملنی چاہیے ‘والد امین انصاری مجرم کو صبح ساڑھے پانچ بجے پھانسی دی گئی ،مجسٹریٹ عادل سرور اور زینب کے والد امین انصاری بھی موجود تھے اگر سرعام پھانسی نہیں دینی تو اس قانون کو ہی ہٹا دینا چاہیے،سزا سے مطمئن ہوں ‘ زینب کے والد کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 17 اکتوبر 2018 14:21
(جاری ہے)
عمران علی پر زینب سمیت 8 بچیوں سے زیادتی کا الزام تھا جس پر اسے مجموعی طور پر 21مرتبہ سزائے موت سنائی گئی تھی ۔زینب کے والد امین انصاری نے لاہور ہائیکورٹ سے مجرم کو سر عام پھانسی دینے کی درخواست کی تھی تاہم عدالت عالیہ نے یہ استدعا مسترد کردی تھی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زینب کے والے امین انصاری نے کہا کہ میری بیٹی کا قاتل اپنے انجام کو پہنچ گیا ، عمران جیسے درندوں کو ایسی عبرتناک سزا ملنی چاہیے۔مجرم کو سزائے موت سے انصاف کے تقاضے پورے ہوگئے اور میں سزا پر مطمئن ہوں۔زینب کے والد نے کہا کہ ہم نے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا تھا اگر سرعام پھانسی نہیں دینی تو اس قانون کو ہی ہٹا دینا چاہیے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق امین انصاری نے کہا کہ مجرم کو مقررہ وقت پرپھانسی دی گئی ، مجرم کے ورثاء کے ساتھ کوئی بات نہیں ہوئی، مجرم کے چہرے پر کوئی ندامت نہیں تھی،درندہ بے خوف ہو کرتختہ دار تک آیا۔انہوںنے کہا کہ میں نے آنکھوں کے سامنے مجرم کو انجام پر پہنچتے دیکھا اور،مجرم آدھا گھنٹا تخت دارسے لٹکا رہا، جو بھی ایسا فعل کرے اس کا یہ انجام ہونا چاہیے ۔بعدازاں اہل خانہ مجرم عمران کی میت لیکر قصور پہنچے جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات میں مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.