بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 21 اکتوبر کو گوہاٹی میں کھیلا جائے گا

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:44

گوہاٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 21 اکتوبر کو گوہاٹی میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 21 اکتوبر سے ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 24 اکتوبر، تیسرا ون ڈے 27 اکتوبر، چوتھا ون ڈے 29 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے یکم نومبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 272 رنز اور دوسرے ٹیسٹ میں 10وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :