Live Updates

وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا تھر کے سول ہسپتال مٹھی کا دورہ ،

مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا،مریضوں سے علاج معالجے کے بارے میں معلومات حاصل کیں صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے، وفاقی حکومت تھر کے عوام کے لئے جلد پیکیج کا اعلان کرے گی، وفاقی وزیرعامر محمود کیانی

بدھ 17 اکتوبر 2018 19:21

وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا تھر کے سول ہسپتال مٹھی کا دورہ ،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ وفاقی حکومت تھر کے عوام کے لئے جلد پیکیج کا اعلان کرے گی اور حکومت اس مشکل گھڑی میں تھر کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تھر کے سول ہسپتال مٹھی کا دورہ کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں وہاں پر مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اورمریضوں سے علاج معالجے کے بارے میں معلومات بھی حاصل کیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ ہمیں تھر کے عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے اور ان مشکلات کو دور کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ حکومت تھر کے عوام کیلئے جلد صحت کارڈ کا اجراء کرے گی۔ وزیر صحت نے کہا کہ ہم نے عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کریں گے۔ دکھی انسانیت کی مدد کرنا ہمارا مذہبی اور اخلاق فرض ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات