پولیس کی وردی تبدیل کرنے کا فیصلہ

پولیس کی نئی وردی کا ڈیزائین تبدیل نہیں کیا جائے گا لیکن اس کا رنگ تبدیل کرلیا جائے گا،آئی جی پنجاب

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 17 اکتوبر 2018 22:35

پولیس کی وردی تبدیل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 اکتوبر 2018ء) :آئی جی پنجاب امجدجاوید سلیمی نے پنجاب پولیس کی وردی تبدیل کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق سابق آئی جی پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا نے پرانی وردی تبدیل کر کے پولیس میں نئی وردی لاگو کی تھی جو کانسٹیبل سے لے کر آئی جی تک سب کے لیے یکساں تھی مگر پولیس میں وردی کی تبدیلی کے حوالے سے کافی تحفظات پائے جاتے تھے، جس کے بعد پولیس کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے وردی تبدیل کرنے کی خبریں بھی گردش میں تھیں کیونکہ سروے میں 90 پولیس ملازمین میں موجودہ وردی کے حوالے سے تحفظات پائے گئے تھے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا اور اس وقت کے آئی جی پنجاب نے سال 2018 میں پولیس وردی تبدیل نہ کر نے کا فیصلہ کیا ہے اور سابقہ وردی بحال کرنے کا معاملہ اگلے سال تک چھوڑ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اس فیصلے پر ملازمین میں شدید مایوسی پھیل گئی تھی۔تازہ ترین خبر کے مطابق عام پولیس کی وردی بھی تبدیل ہونے جارہی ہے۔اس حوالے سے پولیس حکام کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔اس حوالے سے موجودہ آئی جی امجد جاوید سلیمی نے اعلان کیا ہے کہ پولیس کی وردی تبدیل کریں گے۔موجودہ وردی پولیس اہلکاروں کے لیے آرام دہ نہیں ہے۔

وہ لاہور میں پولیس افسران سے خطاب کررہے تھے۔اس دوران انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس وردی کے حق میں ہیں وہ بیٹھے رہیں لیکن جو اس کے خلاف ہیں وہ کھڑے ہو جائیں جس پر 95 فیصد پنجاب بھر سے آئے ہوئے انسپکٹرز کھڑے ہو گئے۔جس پر آئی جی پولیس نے وردی کی تبدیلی کا اعلان کردیا۔انکا کہنا تھا کہ پولیس کی نئی وردی کا ڈیزائین تبدیل نہیں کیا جائے گا لیکن اس کا رنگ تبدیل کرلیا جائے گا۔                                     

متعلقہ عنوان :