صنفی برابری بہترین مستقبل کے لئے مثبت قدم ہے، شرمیلا ٹیگور

جمعرات 18 اکتوبر 2018 13:33

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے کہا ہے کہ صنفی برابری بہترین مستقبل کے لئے مثبت قدم ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے صنفی برابری کے لئے عالمی سطح پر حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں چند فلموں کے انتخاب پر تنقید کے ساتھ تعریفی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جنہیں آج ایک گیم چینجر کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور آج میرے فیصلے فلمی ساتھیوں اور شائقین کی طرف سے صحیح ثابت ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی فرد اگر کام کرے تو اس پر اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے نہ کہ اس پر سوالیہ نشان کھڑے کرنے چاہیے، صنفی برابری بہترین مستقبل کے لئے مثبت تصور ہے اور انقلابی تحریک ’’ہی فار شی‘‘ کے لئے لکس مبارکباد کا مستحق ہے۔

متعلقہ عنوان :