ن لیگی ایم پی اےضیاء الرحمن جعلی ڈگری کی بنیاد پرنااہل قرار
ضیاءالرحمن عدالت کو 5 احادیث عربی میں نہ سنا سکے، جس پرسپریم کورٹ نے نااہل قرار دے دیا، ضیاء الرحمن پی کے30 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 18 اکتوبر 2018 13:52
(جاری ہے)
آپ نے 1996ء میں ہی میٹرک کیا اور 1996ء میں ہی احادیث کا کورس بھی کرلیا۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ آپ نے دونوں ڈگری ایک ساتھ حاصل کرلی ہوں؟ انہوں نے کہا کہ جب میٹرک کی سندملی،اسی سال شہادۃ العامیہ کی ڈگری کیسے مل گئی۔
جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ مدرسے کے مہتمم نےعدالت میں پیش ہوکرکہا کہ سند جاری نہیں کی گئی۔ پشاورہائی کورٹ نے آپ کو نا اہل کیا۔ عدالت نے ضیاء الرحمان کو روسٹرم پر بلایا اور ان سے ڈگری سے متعلق سوالات کیے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بتائیں آپ نے مدرسے میں کون سا نصاب پڑھا۔ ضیاء الرحمان نے بتایا کہ حدیثیں اور فقہ پڑھی۔ آپ ہمیں کوئی 5 احادیث عربی میں سنا دیں۔ ضیاء الرحمان ایک بھی حدیث نہ سنا سکے۔ چیف جسٹس نے سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے لیے اپنی عمر کا لحاظ کریں۔ آپ کو اپنی عزت کا ہی خیال نہیں؟ تاہم عدالت نے ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی ضیاء الرحمان کوجعلی ڈگری پرنااہل قراردے دیا ہے۔ ضیاء الرحمان کو ہائی کورٹ نے بھی جعلی ڈگری کی بنیاد پر نا اہل کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا عمران خان کی صحت کے حوالے سے عدالتی حکم عدولی کے نوٹس کا مطالبہ
-
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں احتجاجی مظاہرے، پولیس افسر ہلاک
-
پہلا ڈریسڈن انٹرنیشنل پیس پرائز بعد از مرگ ناوالنی کے لیے
-
وفاقی اور صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیں ‘ حافظ نعیم الرحمن
-
مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیئے پہلا اصول معافی مانگنا ہے، گورنر سندھ
-
سائنسی تحقیق میں فراڈ کا بڑھتا ہوا رجحان
-
یورپی گیتوں کا مقابلہ یورو وژن، امسالہ فاتح سوئس فنکار نیمو
-
آئی ایم ایف کی پاکستان میں انتخابات کے باوجود برقرار سیاسی بے یقینی کی نشاندہی
-
سزائیں
-
شمالی وزیرستان میں 2 دہشت گرد حملوں میں 7 سکیورٹی اہلکار شہید
-
شمالی وزیرستان میں دو خونریز حملے، سات سکیورٹی اہلکار ہلاک
-
جرمنی ایک نئی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے تیار؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.