پاکستان پائیدارترقی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کررہا ہے ،ْڈاکٹرملیحہ لودھی

موجودہ اقتصادی اورمالیاتی ماحول2030 کے ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے سازگارنہیں، ہم گلوبل شراکت داری اورتعاون کے فروغ میں کشیدگی کی صورتحال دیکھ رہے ہیں ،ْ ایجنڈے کی تکمیل کیلئے وسائل کی دستیابی اورباہمی تعاون کی ضرورت ہے ،ْ پاکستانی مندوب کا خطاب

جمعرات 18 اکتوبر 2018 14:19

پاکستان پائیدارترقی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کررہا ہے ،ْڈاکٹرملیحہ ..
نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہاہے کہ پاکستان پائیدارترقی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کررہا ہے ،ْموجودہ اقتصادی اورمالیاتی ماحول2030 کے ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے سازگارنہیں، ہم گلوبل شراکت داری اورتعاون کے فروغ میں کشیدگی کی صورتحال دیکھ رہے ہیں ،ْ ایجنڈے کی تکمیل کیلئے وسائل کی دستیابی اورباہمی تعاون کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پائیدارترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے بین الاقوامی عزم کی ضرورت ہے، موجودہ اقتصادی اورمالیاتی ماحول2030 کے ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے سازگارنہیں، ہم گلوبل شراکت داری اورتعاون کے فروغ میں کشیدگی کی صورتحال دیکھ رہے ہیں جب کہ ایجنڈے کی تکمیل کیلئے وسائل کی دستیابی اورباہمی تعاون کی ضرورت ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستا ن پائیدارترقی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کررہا ہے، حکومت پاکستان نے اگلے تین سال میں 10 ارب پودے لگانے کا عزم کررکھا ہے اورپاکستان کی نئی حکومت کی ترجیحات عالمی ترقیاتی ایجنڈے سے منسلک ہیں۔