اپوزیشن نے ایک مرتبہ پھر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کروا دی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 15:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) اپوزیشن نے ایک مرتبہ پھر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کروا دی ہے جمعرات کو اپوزیشن کے 87 ارکان کے دستخطوں سے جمع کروائی گئی ریکوزیشن میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مزاکرات اور بجلی کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کو زیربحث لانے کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے واضح رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن نے قائدحزب اختلاف میاں شہباز شریف کی گرفتاری کو زیربحث لانے کے ریکوزیشن جمع کروائی تھی جس پر سپیکر اسد قیصر نے 17 اکتوبر کو اجلاس بلایا تھا سپیکر کی طرف سے نیب کے زیرحراست میاں شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے اور انہوں نے اجلاس میں شرکت کے علاوہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کی اور بعدازاں اینکرز اور سینئر صحافیوں سے ملاقات بھی کی تھی