نیب نے ایف ڈی ایم اے میں مبینہ کرپشن ،ر بدعنوانی اوڈاکٹروں کی جعلی ڈگریوںاکیخلاف تحقیقات شروع کردیں

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:00

نیب نے ایف ڈی ایم اے میں مبینہ کرپشن ،ر بدعنوانی اوڈاکٹروں کی جعلی ڈگریوںاکیخلاف ..
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے فاٹاڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی ایم ای) میں انتظامی ومالی امور میں مبینہ کرپشن اور بدعنوانی اورقبائلی اضلاع میں محکمہ صحت کے ڈاکٹروں کی مبینہ جعلی ڈگریوںاور بدعنوانیوں کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ فاٹا ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی میں بین الاقوامی امدادی ادارے کے فنڈز میںبڑے پیمانے پر مبینہ طورپر کرپشن اور بدعنوانی کی گئی ہے جس کے خلاف نیب کے ریجنل دفتر نے باقاعدہ تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف ڈی ایم اے میں مبینہ انتظامی اور مالی بدعنوانی کے خلاف پہلے ہی ایک تحقیقاتی ادارے نے اپنی انکوائری رپورٹ مکمل کی ہے جس پر اعلیٰ حکام نے مبینہ بدعنوانی اور بدانتظامی میں ملوث افسروں اور اہلکاروں کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے۔ ادھر باخبر ذرائع کے مطابق نیب پشاور نے قبائلی اضلاع میں محکمہ صحت میں مبینہ جعلی ڈگریوں پرتعیناتی اور بدعنوانی کے خلاف بھی اپنی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم فوری طورپر مزیدمعلومات حاصل نہ ہوسکیں ۔

متعلقہ عنوان :