کیریئر کے عروج پر مردوں کو اہمیت دینا سب سے بڑی غلطی تھی ،ْا داکارہ نینا گپتا

اپنے کام کی جانب سے دھیان ہٹا کر اپنا رشتہ بنانے کی خواہش کو زیادہ اہمیت دی ،ْ انٹرویو

جمعرات 18 اکتوبر 2018 22:10

کیریئر کے عروج پر مردوں کو اہمیت دینا سب سے بڑی غلطی تھی ،ْا داکارہ ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ نینا گپتا نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے عروج پر کام پر فوکس کرنے کے بجائے ساری اہمیت اپنے لیے اچھا ساتھی ڈھونڈنے کو دی جو ان کی بہت بڑی غلطی تھی۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے اپنے کام کی جانب سے دھیان ہٹا کر اپنا رشتہ بنانے کی خواہش کو زیادہ اہمیت دی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے اچھا کام کرنا چاہتی تھی اور مضبوط کرداروں کا حصہ بننا چاہتی تھی لیکن آج جب میں اپنے ماضی کو دیکھتی ہیں تو مجھے احساس ہوتا ہے کہ میں نے مردوں کو زیادہ فوقیت دی جو کہ میری بہت بڑی غلطی تھی، میرا سارا فوکس کیریئر سے ہٹ کر اپنے لیے اچھا ساتھی ڈھونڈنے میں لگ گیا، لیکن آج میں جانتی ہوں کہ خواتین کو مردوں کو اپنی زندگی میں توجہ کا مرکز نہیں بنانا چاہیے۔

(جاری ہے)

نینا گپتا ے مطابق میں بہت اچھا کام کررہی تھی، لکھنے کے ساتھ ساتھ میں ہدایت کاری اور ڈراموں کی پروڈکشن بھی کررہی تھی لیکن میں اپنی ذاتی زندگی میں جن مشکلات سے گزری ان کا بہت بڑا اثر میری پروفیشنل زندگی پر بھی پڑا۔انہوں نے کہا کہ خواتین ہونے کی حیثیت سے ہمارے لیے ہمیشہ فیملی، ساتھی اور ذاتی زندگی کی خوشییاں سب سے زیادہ اہم ہوجاتی ہیں اور اس وجہ سے ہم ایسی کئی باتوں کو نظرانداز کردیتے ہیں جو ہمیشہ خوش کرسکتی تھیں تاہم انہوں نے بتایا کہ اب انہیں احساس ہے کہ وہ ماضی میں بہتر فیصلے کرسکتی تھیں۔

نینا گپتا کے مطابق خواتین کیلئے ابھی بھی اپنی مرضی سے زندگی گزارنا آسان نہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے مرد ملنا آج بھی اتنا ہی مشکل ہیں جو خود سے آگے یا برابری کرنے والی خواتین کو برداشت کرسکیں، ایسے مرد آج بھی دنیا میں موجود نہیں اور خواتین کی زندگی ان ہی وجوہات کے باعث ہمیشہ مشکل رہی ہے۔اداکارہ کے مطابق اگر ہم مضبوط بنیں تو وہ بھی مسئلہ اور اگر نہ بنیں تو یہ بھی ایک مسئلہ ہے، مجھے نہیں لگتا کہ کوئی بھی ایسی خاتون ہوگی جو اپنی زندگی سے پوری طرح مطمئن ہو۔

بھارت میں جاری می ٹو مہم کے حوالے سے نینا گپتا نے کہا کہ می ٹو مہم نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اس طرح کے واقعات کو ثابت کرنا مشکل ہے، میں نے بھی ایسے کئی واقعات کا سامنا کیا، کئی افراد نے مجھے جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی لیکن ہم صرف انہیں نظرانداز ہی کرسکتے تھے۔

متعلقہ عنوان :