افغانستان ،ْاعلیٰ سطح کے اجلاس میں فائرنگ سے صوبائی گورنر ،ْصوبائی پولیس چیف اور خفیہ ایجنسی کے مقامی چیف ہلاک ،ْ دو امریکی زخمی

حملے میںافغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر محفوظ ،ْ افغان سکیورٹی فورسز کی جوابی کارورائی میں حملہ آور ماراگیا گارڈ کے حملے کے وقت افغان اور امریکی حکام گورنر ہاؤس سے ہیلی پیڈ کی جانب جا رہے تھے ،ْ افغان میڈیا قندھار کمپاؤنڈ میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں ایک امریکی اہلکار اور دوامریکی شہری زخمی ہوئے ،ْ جنرل مل محفوظ ہیں ،ْ امریکی حکام کی تصدیق طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی ……… طالبان حملے کا ٹارگٹ امریکی جنرل اسکاٹ ملر تھے ،ْ امریکی میڈیا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 22:36

افغانستان ،ْاعلیٰ سطح کے اجلاس میں فائرنگ سے صوبائی گورنر ،ْصوبائی ..
کابل /قندھار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) افغانستان کے صوبہ قندھار میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فائرنگ کے نتیجے میں صوبائی گورنر ،ْصوبائی پولیس چیف عبد الرزاق اور خفیہ ایجنسی کے مقامی چیف ہلاک اور دو امریکی زخمی ہو گئے ،ْافغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر محفوظ رہے ،ْ افغان سکیورٹی فورسز کی جوابی کارورائی میں حملہ آور بھی ماراگیا ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گورنر کمپاؤنڈ میں ہونے والے اجلاس میں ہوا جس میں افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر بھی شریک تھے۔فائرنگ سے گورنر قندھار گل آغا شیرزئی، صوبائی پولیس چیف جنرل عبدالرازق اور افغان خفیہ ایجنسی کا مقامی چیف ہلاک اور دو امریکی زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب افغان اور امریکی حکام گورنر ہاؤس سے ہیلی پیڈ کی جانب جا رہے تھے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملہ صوبائی گورنر کے ایک باڈی گارڈ نے کیا تاہم اس حوالے سے افغان حکام کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی ،ْافغان سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔نیٹو ترجمان نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں امریکی جنرل اسکاٹ ملر محفوظ رہے۔ترجمان کے مطابق قندھار کمپاؤنڈ میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں ایک امریکی اہلکار اور دو امریکی شہری زخمی بھی ہوئے ۔

۔امریکی فوج کے کرنل کنوٹ پیٹر کے مطابق واقعہ میں زخمیامریکی فوجیوں کو طبی امداد فراہم کردی گئیں۔۔دوسری جانب طالبان نے قندھار کے گورنر کمپاؤنڈ میں حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق طالبان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حملے کا ٹارگٹ امریکی جنرل اسکاٹ ملر تھے۔ادھر افغانستان کے صوبے پروان کے ضلع بگرام میں طالبان کے خود کش حملے میں 2 افغان شہری ہلاک ،ْ چیک جمہوریہ سے تعلق رکھنے والے 5 فوجی زخمی ہوگئے۔

صوبائی گورنر کی خاتون ترجمان واحدہ شاکرا کے مطابق حملے میں دیگر 3 شہری زخمی بھی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ،ْطالبان کے حملے میں چیک جمہوریہ کے زخمی ہونے والے 5 فوجی اہلکاروں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی تاہم چیک جمہوریہ کی فوج کا کہنا تھا کہ زخمی اہلکار کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں۔