نواز شریف اور مریم نواز کی سیاست سے متعلق فیصلہ آئندہ ہفتے متوقع
خاموشی نے کئی سوالات کھڑے کر دئے ، بیگم کلثوم نواز کے چہلم کے بعد عملی سیاست میں قدم رکھنے کا امکان
سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 اکتوبر 2018 12:24
(جاری ہے)
چہلم کے بعد اب معلوم ہو گا کہ آیا پارٹی قائد نواز شریف کے ذہن میں کیا ہے ۔، اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا نواز شریف اور مریم نواز اپنے پُرانے بیانیے پر قائم ہیں اور جارحانہ سیاست کریں گے یا پھر ان کی حکمت عملی کچھ اور ہو گی۔
ضمنی انتخاب میں غیر متوقع کامیابی پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کچھ بیانات دئے لیکن ان کی باڈی لینگوئج اور لہجہ پہلے جیسا نہیں تھا۔ بیگم کلثوم نواز کے چہلم کے بعد دونوں سیاسی رہنماؤں کی سیاست شروع ہونے کا امکان تو ظاہر کیا جارہا ہے لیکن اس حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے تک ہی متوقع ہے۔ دوسری جانب نیب نے مزید گرفتاریوں اور کارروائیوں کا عندیہ بھی دے رکھا ہے،اگر نیب نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے خلاف مزید کارروائیاں کیں تو اپوزیشن کے '' حکومت انتقامی سیاست کر رہی ہے'' کے بیانیے کو تقویت ملے گی اور عین ممکن ہے کہ حکومت کے خلاگ مختلف تحاریک بھی چلا دی جائیں جس سے حکومت کے لیے مشکلات کھڑی ہونے کا امکان ہے، سیاسی مبصرین کے مطابق اگر آئندہ ہفتے کے بعد بھی سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز خاموش ہی رہے تو پھر ڈیل کے تاثر کو تقویت ملے گی اور یہی تاثر بن جائے گا کہ نواز شریف اور مریم نواز کی خاموشی کسی ڈیل کا ہی حصہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.