سیف علی خان عمدہ اداکاری کرکے اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو سامنے لانے کے لئے پرعزم

جمعہ 19 اکتوبر 2018 12:59

سیف علی خان عمدہ اداکاری کرکے اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو سامنے لانے کے ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) بالی وڈ کے اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ وہ بہترین اداکاری کے ذریعے اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو سامنے لانا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی اداکار سیف علی خان نے فلم ’’بازار‘‘ کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم میں اپنے کردار کو بنھانے کے لئے اداکاری پر بہت محنت کی ہے ۔ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ وہ اب اپنے کام سے لطف اندوزہوتے ہیں اور اپنے فلمی کردار پر باقاعدہ کام کرتے ہیں کہ اسے مزید کیسے اچھا بنایا جائے جبکہ وہ پہلے ایسے نہیں کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عمدہ اداکاری کرکے اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو سامنے لانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :