اداکارہ شروتی ہاسن نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا، بین الاقوامی مو سیقاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند

جمعہ 19 اکتوبر 2018 13:50

ممبئی ۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) بھارتی اداکارہ شروتی ہاسن نے اداکاری کے بعد موسیقی کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ ساریکا اور اداکار کمل ہاسن کی بیٹیاداکارہ شروتی ہاسن نے انسٹا گرام پراپنی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان دنوں لاس اینجلس میں موسیقی کی تربیت لے رہی ہیںاور وہ بین الاقوامی مو سیقاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں ۔شروتی نے حال ہی میں امریکی گلوکار کے ساتھ ایک وڈیو کے لئے گایا بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :