خواجہ آصف کی اہلیت سے متعلق سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

خواجہ آصف پر مفادات کے تصادم کا کوئی مقدمہ نہیں بنتا، درخواست گزار کوئی الزام ثابت نہیں کر سکے ،ْعدالت عظمیٰ

جمعہ 19 اکتوبر 2018 14:40

خواجہ آصف کی اہلیت سے متعلق سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ اٰصف کی اہلیت سے متعلق اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے یکم جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے خواجہ آصف کو اثاثے چھپانے کے الزام میں نااہل کیا تھا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ خواجہ آصف پر مفادات کے تصادم کا کوئی مقدمہ نہیں بنتا، درخواست گزار عثمان ڈار خواجہ آصف کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں کر سکے۔اس سے قبل سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اورجسٹس سجادعلی شاہ پرمشتمل 3رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تھی اور خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی ختم کرتے ہوئے انہیں الیکشن میں حصہ لینے کیلئے اہل قراردیا تھا۔