ڈالر کی قیمت میں اضافے کے اثرات سامنے آنا شروع،سندھ ، بلوچستان ریجن میں سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ کردیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 15:23

ڈالر کی قیمت میں اضافے کے اثرات سامنے آنا شروع،سندھ ، بلوچستان ریجن ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) ڈالر کی قیمت میں اضافے کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، سندھ بلوچستان ریجن میں سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ کردیاگیاہے۔فی بوری20روپے مہنگی ہو گئی ہے،دیگرتعمیراتی سامان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔ڈالر کی قیمت میں اضافہ رنگ دیکھانے لگا ، تعمیراتی سامان کی قیمت میں اضافہ کردیاگیا۔

(جاری ہے)

سندھ بلوچستان ریجن میں سیمنٹ کی قیمت میں20روپے فی بوری اضافہ کردیاگیا۔دونوں صوبوں میں سیمنٹ کی فی بوری600روپے کی ہوگئی ہے ، اس سے قبل سیمنٹ کی قیمت 580روپے تھی۔صرف اتنا ہی نہیں بلکہ دیگرتعمیراتی سامان کی قیمتوںمیں بھی اضافہ کردیاگیاہے۔ تعمیراتی سامان کی قیمت میں اضافے کاخمیازہ شہریوں کو بھگتنا ہوگا۔شہریوں کے مطابق گھروںکی تعمیر اور خریداری پہلے ہی بہت مشکل تھی اب ایک خواب بن جائے گی۔

متعلقہ عنوان :