Live Updates

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مریم نواز کو آنے والے وقت کا لیڈر قرار دے دیا

مریم نواز نے مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ،وہ لیڈر بننے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں،شاہد خاقان عباسی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:38

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مریم نواز کو آنے والے وقت کا لیڈر ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اکتوبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان کو موجود وقت کا بڑا رہنما قرار دینے کے بعد شاہد خاقان عباسی نے مریم نواز کو آنے والے وقت کی بڑی رہنما قرار دے دیا۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ،وہ لیڈر بن سکتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قائد اعظم، ذولفقار بھٹو،بینظیر بھٹو اور عمران خان کے بعد مریم نواز کو رہنما تسلیم کرلیا۔

وہ نجی ٹی وی پر بات چیت کر رہے تھے۔حالات حاضرہ پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی  پہلی حکومت ہے جو 6 ہفتوں میں ناکام ہوچکی ہے۔تحریک انصاف کی حکومت چلتی ہوئی نظر نہیں آتی ہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے۔پاکستانی سیاست سے نواز شریف کا کردار ختم نہیں کیا جاسکتا ۔

سیاست میں نواز شریف کا کردار ہمیشہ موجود رہے گا۔اس موق پر انہوں نے مریم نواز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ،مریم نواز لیڈر بن سکتی ہیں۔یوں سابق وزیر اعظم نے مریم نواز کو آنے والے وقت کا لیڈر قرار دے دیا۔یاد رہے کہ وہ گزشتہ ہفتے عاصمہ جہانگیر کی یاد میں منعقدہ تقریب میں وزیر اعظم عمران خان کو اس وقت کا سب سے بڑا لیڈر قرار دے چکے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی گزشتہ 5 دہائیوں میں آنیوالے چوتھے بڑے لیڈر ہیں۔پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ قیادت کا فقدان ہے، 50 سالہ سیاسی تاریخ میں ہم نے صرف 4 لیڈر پیدا کیے، وہ 4 لیڈر ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، نواز شریف اور آج عمران خان ہیں۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ پارٹی پالیسی نہیں بلکہ انکی ذاتی رائے ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات