وزیراعلیٰ پنجاب سے مشاورتی کونسل برائے گورننس کے کنوینر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر سلمان شاہ کی قیادت میں اراکین کی ملاقات
گورننس بہتر بنانے ، عوام کو سہولتوں کی فراہمی،روز گار کے مواقع پیدا کرنے اور مختلف شعبوں میں اصلاحات کیلئے تجاویز پر تبادلہ خیال عوام کو اس تبدیلی کا احساس دلانا ہے جو ووٹ کے ذریعے آئی ہے،گورننس بہتر ہوگی تو عوام کو سہولتیں ملیں گی:عثمان بزدار آپ کی مشاورت سے عوام کی سہولتوں کی بہتری کیلئے کام کریں گے ، جہاں بھی ضرورت ہوئی فوری طور پر اصلاحات کی جائیں گی
جمعہ 19 اکتوبر 2018 23:10
(جاری ہے)
ملاقات میں صوبے میں گورننس کے ماڈل کوبہتر بنانے ، عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی،روز گار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور مختلف شعبوں خصوصاً تعلیم، صحت ، زراعت، لائیوسٹاک میں اصلاحات کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیاگیا-وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف اور سہولتوں کی بہتر فراہمی چاہتی ہے اورآپ سب اپنے اپنے شعبوں کے ماہر ہیں-ہم آپ کے تجربے ،مہارت اورپیشہ ورانہ سکلز سے استفادہ کریں گے -انہوںنے کہاکہ پنجاب کے عوام کو اس تبدیلی کا احساس دلانا ہے جو ووٹ کے ذریعے آئی ہی-گورننس بہتر ہوگی تو عوام کو سہولتیں بھی ملیں گی-آپ کی مشاورت سے عوام کی سہولتوں کی بہتری کے لئے کام کریں گے اور جہاں بھی ضرورت ہوئی فوری طور پر اصلاحات کی جائیں گی-صوبے میں روز گار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے جامع حکمت عملی بنائی جائے گی-انہوںنے کہاکہ نیا پاکستان ہم نے مل کر بنانا ہی-جو کمٹمنٹ کروں گا اسے پورا کریں گی-اب اعلانات نہیں بلکہ عملی اقدامات ہوں گے -تعلیم ،صحت، زراعت ، لائیوسٹاک اوردیگر شعبوں کی بہتری کے لئے شارٹ ، میڈیم اورلانگ ٹریم پالیسیاں بنائی جائیں گی-آپ کی مشاورت سے اقدامات تیزی سے کئے جائیں گی-مشاورتی کونسل کے اراکین نے کہاکہ ہم سب آپ کی ٹیم کاحصہ ہیں اور ہم آپ کے ساتھ مل کر عوام کی بہتری کے لئے کام کریں گی-سابق سیکرٹری سلمان صدیق، وائس چانسلر لمزڈاکٹر ارشد علی، صنعتکارگوہر اعجاز، صنعتکار فواد مختار، ماہر تعلیم ایم اے رئوف، سابق سیکرٹری جاوید اقبال اعوان، سابق سیکرٹری تیمور عظمت عثمان، صنعتکار احمد کمال،صوبائی وزراء ،وزیراعلیٰ کے سیکرٹری، سیکرٹری کوآرڈینیشن اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.