Live Updates

کرس گیل نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کر دی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 23:10

کرس گیل نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات  کی خواہش ظاہر کر دی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) کرکٹ کی دنیا میں ’یونیورسل باس‘ کا خطاب حاصل کرنے والے کرس گیل نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔افغان پریمیر لیگ میں قندھار نائٹس کیخلاف میچ میں 73 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کرس گیل نے کہا کہ وہ 1992ئ کا ورلڈکپ جیتنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان سے ملنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’میں کبھی پاکستان نہیں گیا لیکن موقع ملا تو خوشی سے جائوں گا اور وزیراعظم عمران خان سے ملوں گا جو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں۔ اور ہو سکتا ہے کہ مجھے ورلڈکپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے کپتان کیساتھ مزے کرنے کا موقع مل جائے۔

(جاری ہے)

‘‘جب ان سے یہ پوچھا گیا پاکستان جانے کیلئے ان کی کوئی شرط ہے تو انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ’’صرف ایک ہی شرط ہے کہ پاکستان نجی طیارہ بھیج دے اور میں اس میں بیٹھ کر پاکستان چلا جائوں۔

‘‘واضح رہے کہ کرس گیل اس وقت شارجہ میں افغانستان پریمیر لیگ (اے پی ایل) کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں حال ہی میں کھیلے گئے ایک میچ میں انہوں نے 21 گیندوں پر 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم بلخ لیجنڈز کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات