کاشتکار آملہ کی کاشت جلدازجلدمکمل کریں،ماہرین زراعت

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 12:10

قصور۔20اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) ماہرین زراعت نے آملہ کی کاشت فوری طورپر شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار آملہ کی کاشت جلدازجلدمکمل کرلیں تاکہ اچھی پیداوار کا حصول ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آملہ کا پھل طبی نقطہ نظرسے بہت اہمیت کاحامل ہے کیونکہ اس کے پھل میں وافرمقدارمیں وٹامن سی پایاجاتاہے جبکہ اس کا مربع دل ‘دماغ‘ بصارت کے لئے بھی انتہائی مفیدہے۔انہوں نے بتایا کہ آملہ کا درخت خوبصورت اور درمیانے قدکاہوتاہے جس پر گول بیرکی طرح پھل لگتاہے‘آملہ کے پودے ستمبرکے آخر سے لیکر ماہ اکتوبر کے اختتام تک بذریعہ ٹی بڈنگ پیوندکئے جاتے ہیں۔