میگا منی لانڈرنگ سکینڈل:تحقیقات کا دائرہ وسیع‘ 50 ٹھیکیداروں سے تفتیش مکمل

اومنی گروپ سمیت 3کمپنیوں کی جعلی اکاونٹس میں اربوں کی ٹرانزیکشن کا انکشاف کیس میںسندھ حکومت نے درکار تعاون فراہم نہیں کیا ‘ایف آئی اے کا شکوہ

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 16:20

میگا منی لانڈرنگ سکینڈل:تحقیقات کا دائرہ وسیع‘ 50 ٹھیکیداروں سے تفتیش ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) سندھ میں میگا منی لانڈرنگ اسیکنڈل اور جعلی اکاونٹس سے رقم منتقلی کیس میں جے آئی ٹی نے 50 ٹھیکیداروں سے تفتیش مکمل کر لی، کیس میں اومنی گروپ سمیت 3کمپنیوں نے جعلی اکاونٹس میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔منی لانڈرنگ سکینڈل میں جے آئی ٹی نے 50 ٹھیکیداروں سے تفتیش مکمل کرلی۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ 150 سے زائد ٹھیکیداروں نے جعلی اکاؤنٹس میں مبینہ طور پر رقم جمع کرائی جبکہ منی ٹریل میں 500 افراد کا تعلق نکلا ہے۔ایف آئی اے ذرائع نے انکشاف کیا کہ اومنی گروپ سمیت تین کمپنیوں نے جعلی اکاونٹس میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کرائی، 100 سے زائد بینک افسران نے مبینہ طور پر جعلی اکاونٹس کھولے۔دوسری جانب ایف آئی اے نے کیس میں سندھ حکومت کے تعاون فراہم نہ کرنے کا شکوہ کر دیا۔ 17 اکتوبر کو جے آئی ٹی نے سرکاری اکاؤنٹس کا 10 برس کا ریکارڈ چیف سیکریٹری سندھ سے مانگا تھا ،تاہم 3 ہفتے گزر جانے کے باجود بھی سندھ حکومت نے جے آ ٓئی ٹی کو تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

متعلقہ عنوان :