شاملی حکومت کے ساتھ داعش کا قیدیوں اور یرغمالی کی رہائی کا معاہدہ ، 6 یرغمالی بنائے گئے شہری رہا کر دیئے

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 16:20

ییروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) شامی حکومت کے ساتھ اپنی ساٹھ خواتین قیدیوں کی رہائی کے تبادلے میں داعش نے چھ یرغمال بنائے گئے شہری رہا کر دیئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے حقوق انسانی مبصر گروپ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ داعش نے حکومت کے ساتھ اپنی ساٹھ خواتین کی رہائی کے بدلے میں دو خواتین اور چار بچوں کو رہا کیا ہے جنہیں جولائی میں داعش نے جنوبی صوبہ سویدہ سے تیس افراد کے ہمراہ یرغمال بنایا تھا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکام نے داعش خواتین کی رہائی کے لئے ستائیس ملین ڈالر تاوان بھی وصول کیا ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :