بلوچستان عوامی پارٹی کے چیئرمین وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت بلوچستان عوامی پارٹی کا اجلاس،پارٹی اراکین اور صوبائی وزراء کی شرکت

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 17:36

بلوچستان عوامی پارٹی کے چیئرمین وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ..
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے چیئرمین وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت بلوچستان عوامی پارٹی کاایک اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں پارٹی اراکین کی بڑی تعدادکے علاوہ صوبائی وزرا ظہوراحمد بلیدی سلیم کھوسہ اور عبدالرحمن کھتیر ان نے بھی شرکت کی، اجلاس میں امور تنظیم کارین زیر بحث آئے اجلاس میں متفقہ طور پر مکران کی آرگنائزرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیاجس کے ڈویژنل آرگنائزر عبدالغفور ھوت جبکہ ضلعی کنوینر چئیرمین محمد جان ہوں گے اجلاس کو بتایا گیا کہ یہ آرگنائزنگ کمیٹی تین مہینے کے اندر تنظیم کاری کرکے پارٹی کی ڈویژنل اور ضلعی کابینہ تشکیل دیگی آرکنائنرنگ کمیٹی میں نعمت اللہ ھوت، میر نویدکلمتی ،اصغر جیوانی ،حاصل پانوں ،یعقوب بزنجو ،عبدالرحمن ،محمد واجہ، منظور عزیز، پیر بخش تیمور دیدگ اوماڑہ محفوظ اورماڑہ واجہ بہایان عبدالمجید جمیل و دیگر شامل ہیں بلوچستان عوامی پارٹی کے اجلاس میں پارٹی معاملات موجود سیاسی صورتحال اورتنظیمی امور سمیت ماہی گیروں کے مسائل پربھی تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ ماہی گیروں کے مسائل کے حل کے حوالے سے آج صبح ماہی گیروں کا ایک وفد وزیراعلی سے ملاقات کرے گا۔

متعلقہ عنوان :