مسقط جانیوالے مسافر کے بیگ سے کروڑوں روپے مالیت کی کرسٹل ہیروئن برآمد

اتوار 21 اکتوبر 2018 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر اے ایس ایف نے مسقط جانے والے مسافر کے بیگ سے کروڑوں روپے مالیت کی کرسٹل ہیروئن برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ امین اللہ نامی مسافر لاہور سے مسقط جانے کے لئے ائیر پورٹ پہنچا اور سامان کی تلاشی کے دوران اس کے بیگ سے سے ایک کلو 84 گرام کرسٹل ہیروئن برآمد ہو گئی ۔ذرائع کے مطابق پکڑی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپے میں ہے ۔ مسافر کو مزید تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا گیا ہے۔