پشاور، آرمی برن ہال کالج برائے طلباء کی یوم والدین اور تقسیم انعامات کی سالانہ تقریب کاانعقاد
اتوار 21 اکتوبر 2018 21:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی اور وقار اور اعلیٰ اقدار و استحکام نوجوان نسل کی بہترین تعلیم و تربیت سے ہی ممکن ہے اور یہ مسلمہ حقیقت پوری دنیا میں ترقی یافتہ قوموں کی کامیابی کا اہم راز رہی ہے۔
انہوں نے ملک کو بہترین قیادت کی فراہمی میں آرمی برن ہال کالج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس مایہ ناز ادارے نے طلباء میں علمی،ادبی،ذہنی، جسمانی اور نظم و ضبط جیسی صلاحیتیں پیدا کر کے نہ صرف ان طلباء کے مستقبل کو روشن اور محفوظ بنایا ہے بلکہ بے شمار قومی اداروں کی ضروریات بھی پوری کی ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) ایاز سلیم رانا نے پرانے ہالین کی حیثیت سے اپنے زمانہ طالب علمی کی یادوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ان جیسے بے شمار ہالین عملی زندگی میں اپنی شاندار کامیابیوں کے لئے آرمی برن ہال سکول و کالج کے ممنون احسان ہیں۔کالج کے پرنسپل بریگیڈئر واجد قیوم پراچہ نے اس موقع پر پیش کی گئی سالانہ رپورٹ میں کالج کے بہترین نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال انٹرمیڈیٹ امتحانات میں شریک ہونے والے کالج کے 145طلباء میں سے 104طلباء نے A-1اور Aگریڈ حاصل کرکے کالج کے مجموعی جی پی اے کو 4.87کے ریکارڈ تک پہنچایا جبکہ میٹرک امتحانات میں 159میں سے 152طلباء نے A-1اور Aگریڈ حاصل کیا جس سے کالج کی تاریخ کا بہترین جی پی اے 5.72رہا۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح او لیول میں 142طلباء نے اے سٹار، اے اور بی گریڈ حاصل کئے اور یہ کامیابیاں طلباء کی محنت ا ور اساتذ ہ کی لگن و صحیح رہنمائی کی بدولت ممکن ہوئیں۔ کالج کے طلباء نے سالانہ تقریب کے موقع پر مختلف سائنسی اور فائن آرٹس کی دلچسپ نمائشوں کا اہتمام بھی کیا۔ بعد ازاں مہمان خصوصی نے سال بھر کے دوران مختلف نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور ٹیموں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے۔#مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.