آئی جی سندھ نے11 سالہ لڑکی کے مبینہ اغواء کیس میں نامزد ملزمان کیخلاف پولیس کے عدم اقدامات کا نوٹس لے لیا

اغواء کیس کی تفتیش کو غیرجانبدار اور شفاف بناکر ملوث ملزمان کیخلاف تمام تر قانونی کارروائی یقینی بنایا جائے ،ڈاکٹرسید کلیم امام کی ہدایت

پیر 22 اکتوبر 2018 15:53

آئی جی سندھ نے11 سالہ لڑکی کے مبینہ اغواء کیس میں نامزد ملزمان کیخلاف ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے حیدرآباد کے علاقے ہالا سے گیارہ سالہ لڑکی کے مبینہ اغواء اور کیس میں نامزد ملزمان کیخلاف پولیس کے عدم اقدامات کے حوالے سے اخبارات میں شائع ہونیوالی خبر پر انتہائی سخت نوٹس لیا ہے ۔انہوں نے ڈی آئی جی حیدرآباد کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اغواء کیس کی تفتیش کو غیرجانبدار اور شفاف بناکر ملوث ملزمان کیخلاف تمام تر قانونی کاروائی کو ناصرف ٹھوس بنایا جائے بلکہ مغویہ کی بازیابی کے جملہ اقدامات کیلئے ہرممکن اقدامات کوبھی یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کیس کی تفتیش کے جملہ پہلوؤں کو متاثرہ خاندان کے بیانات سمیت عینی اور واقعاتی شواہد کی بنیاد پر انتہائی ٹھوس اور نتیجہ خیز بنایا جائے ۔علاوہ اذیں اس حوالے سے تمام تر آپریشنل اور انویسٹی گیشن اقدامات پر مشتمل جملہ تفصیلات روزانہ کی بنیاد پر برائے ملاحظہ ارسال کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغویہ کی بازیابی اور متاثرہ خاندان کے تحفظ جیسے اقدامات میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپروائی ناقابلِ برداشت ہوگی جبکہ مرتکب پائے گئے افسران اور جوانوں کو سخت محکمانہ کاروائی کا سامنا بھی کرنا پڑیگا۔

متعلقہ عنوان :