کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کو کامیاب بنانے کیلئے دستیاب تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے،ڈپٹی کمشنر
پیر 22 اکتوبر 2018 17:21
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین پروگرام تاریخ ساز اقدام ہے جس سے ماحول سازگار ہو گا ،سرسبز پاکستان کے ویژن کو کامیاب بنانے تمام محکمے لاکھوں پودے لگائیں ، ڈپٹی ڈائر یکٹر لو کل گو ر نمنٹ نے صا ف اور سر سبز پنجاب مہم کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صا ف اور سر سبز مہم کے تین حصے صفا ئی ،انسداد تجا وزات اور شجر کا ری ہیں،حکو مت پنجاب کی ہدایت کے مطا بق آج سے صاف سر سبز پنجا ب مہم کا با قا عدہ آغا ز ضلع جہلم میں کر دیا گیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر خالد محمود ٹیپو نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام محکمے اس مہم میں شہری اور دیہی علا قوں میں بلا تفر یق کا م کریں،شہری علا قو ں میں متعلقہ میو نسپل کمیٹی اور دیہی علا قوں میں ضلع کو نسل اور یو نین کو نسل کا عملہ کا م کرے گا، انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بلا امتیاز آپریشن جاری ہے ،شجر کاری کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اس بار ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے اس سلسلہ میں تمام محکمے اپنا پنا بھرپور کردار ادا کریں ، ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ صفائی کے حوالے سے عوام میں آگاہی دی جائے جس کیلئے سول سوسائٹی ، سیاسی سماجی نمائندگان اور دیگر کو بھی اس مہم میں شامل کیا جائے ۔ بعد ازاں شجر کاری اور انسداد تجاوزات کے حوالے سے آگاہی واک کی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر خالد محمود ٹیپو نے کی ، واک کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز جوئیہ سمیت دیگر افسران موجود تھے ۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر جہلم نے کمپنی باغ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔مزید قومی خبریں
-
نوجوان اقبال اور قائد اعظم کی کوششوں کو اپنا مشعل راہ بنائیں،رانا مشہود احمد خان
-
ہیلتھ انشورنس پروگرام میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
تیز رفتار ویگو کی دوسری گاڑی کو ہولناک ٹکر، ڈرائیو اور مالک گرفتار
-
عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے گرفتار 2ایجنٹس کو 3روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا
-
ہم اپنے نوجوانوں کو ڈرگ مافیا کے حوالے نہیں کر سکتے، شرجیل میمن
-
علی امین گنڈاپور نے وفاق پر چڑھائی کی تو قانون حرکت میں آئے گا ،فیصل کریم کنڈی
-
شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات
-
رینالہ خورد میں جائیداد کے تنازعہ پر دوافراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا
-
سپریم کورٹ میں شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
-
صحافی کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن،بجلی چوری میں ملوث 10ملزمان گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ پہنچ گئے،صوبائی وزیرداخلہ نےاستقبال کیا
-
آئی جی پنجاب کی خود کارنمبر پلیٹ اور چہرے کی شناخت کا سسٹم بہتر بنانے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.