آٹھ ماہ میں ایل این جی کی قیمت میں 16 فیصد اضافہ، نیپرا

پیر 22 اکتوبر 2018 22:33

آٹھ ماہ میں ایل این جی کی قیمت میں 16 فیصد اضافہ، نیپرا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) آٹھ ماہ کے دوران ایل این جی کی قیمت میں 16 فیصد اضافہ ہوا، نیپرا کے مطابق ایک سال کے دوران ایل این جی سے بجلی کی پیداوار دگنی ہو گئی۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ ایل این جی کی قیمت بھی بڑھ رہی ہے۔ نیپرا کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ آٹھ ماہ میں ایل این جی کی قیمت میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایل این جی کی قیمت بشمول سیلز ٹیکس اس وقت 12 اعشاریہ 63 ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ستمبر 2018ئ میں ایل این جی سے بجلی کی یومیہ پیداوار 3928 میگاواٹ تک پہنچ چکی تھی۔ ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کا فی یونٹ اس وقت 9 روپے 93 پیسے کا پڑ رہا ہے جبکہ ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار میں ایل این جی کا حصہ 23 فیصد ہے۔ماہرین کے مطابق اگر عالمی منڈی میں ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو حکومت کے لئے بجلی کے نرخ میں اضافہ ناگزیر ہو جائے گا۔۔