جہانیاں،خاتون نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خود کشی کر لی

پیر 22 اکتوبر 2018 23:47

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) شادی شدہ خاتون نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق جہانیاں کے چک 101دس آر ڈھوری میں محمد رمضان کی دختر فوزیہ نورین کی شادی دو برس قبل چک مذکورہ کے تنویر سے ہوئی تھی گھریلو حالات سے تنگ آکرفوزیہ نے کالا پتھر کھا لیا جسے تشویشاک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی۔پولیس تھانہ جہانیاں نے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔