خواتین کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے کا یہ درست وقت ہے، رادھیکا اپتے

منگل 23 اکتوبر 2018 12:02

خواتین کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے کا یہ درست وقت ہے، رادھیکا اپتے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) بالی وڈ کی اداکارہ رادھیکا اپتے کا کہنا ہے کہ خواتین کے حق میں آواز اٹھانے کا یہ صحیح وقت ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ رادھیکا اپتے نے ’’می ٹو‘‘ مہم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مکمل طور پراس مہم میں ان خواتین کے ساتھ ہیں جو فلم انڈسٹری کے علاوہ کہیں بھی ہراسگی کا شکار ہیں یا ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کومل کر اس نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے ہمیں نڈر ہو کر آواز اٹھانی ہوگی اور وہ خوش ہیں کہ لوگ اس مہم کا حصہ بن رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :