یہودی شرپسندوں کی طرف سے مسلمانوں کے قبلہ اول پر دھاووں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ نہ رک سکا

درجنوں یہودی شرپسندمسجد اقصی میں داخل ،ْ مسلمانوں کے تاریخی مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے

منگل 23 اکتوبر 2018 15:10

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) یہودی شرپسندوں کی طرف سے مسلمانوں کے قبلہ اول پر دھاووں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ نہ رک سکا ،ْ درجنوں یہودی شرپسندمسجد اقصی میں داخل ہو گئے ،ْ مسلمانوں کے تاریخی مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز قبلہ اول پر دھاوے بولنے والے یہودی اشرار میں متعدد یہودی طلبا شامل تھے ،ْ یہودی آباد کار مسجد اقصی کے مراکشی دروازے کے راستے صبح اور شام کے اوقات میں اندر داخل ہوتے اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں قبلہ اول کی بے حرمتی کرتے رہے۔

خیال رہے کہ مسجد اقصی کا باب المغاربہ سنہ 1967 کے بعد قابض صہیونیوں کے نرغے میں ہے اور یہودی اسی دروازے کو قبلہ اول میں دھاووں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسرائیلی فوج نے اور پولیس نے آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی۔ مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز قبلہ اول پر دھاوے بولنے والے آباد کاروں میں مذہبی پیشوا بھی شامل تھے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے مسجد میں گھس کر مذہبی رسومات کی ادائیگی میں اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا۔ اس موقع پر یہودی عورتیں اور بچے بھی مسجد میں آئے جنہیں پولیس کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :