گورنرسندھ کی یقین دہانی کے بعد آئل ٹینکراونرایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی

ٹرانسپورٹرز نے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ گاڑیوں کی فٹنس کو بہتر بنائینگے،عمران اسماعیل کی میڈیا سے بات چیت

منگل 23 اکتوبر 2018 16:01

گورنرسندھ کی یقین دہانی کے بعد آئل ٹینکراونرایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) گورنرسندھ کی یقین دہانی کے بعد آئل ٹینکراونرایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو گورنرہاوس میں آئل ٹینکر اونرایسوسی ایشن اورگڈزٹرانسپورٹر کے وفد سے ملاقات کے بعد گورنرسندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے بات چیت کی،جس کے دوران ٹرانسپورٹ تنظیموں کے نمائندے بھی موجودتھے،گورنرسندھ نے کہا کہ مذاکرات کے دوران آئل اور گڈز ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کو سنا،اور اس کے حل کے لیے کچھ احکامات بھی دیے،احمد پورشرقیہ حادثے کے بعد سینٹ میں قوانین بنائے گئے ہیں جس کے تحت 20سال پرانی گاڑیاں اب نہیں چل سکتی،اس حوالے سے پی ایس او انتظامیہ سے بات کی گئی ہے انھوں نے 2ماہ کا وقت دیا ہے،ٹرانسپورٹرز نے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ گاڑیوں کی فٹنس کو بہتر بنائینگے،پرانی گاڑیوں پر آئل کی ترسیل درست نہیں ہے،تمام اسٹیک ہولڈر کو بیٹھا کر مسائل حل کرینگے،میڈیا سے بات چیت میں آئل ٹینکر اونرایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئر مین شمس شاہوانی کا کہناتھا کہ گورنر سندھ کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کردی ہے،اور ملک بھر میں تیل کی سپلائی بحال کررہے ہیں،آج ہونے والے مذاکرات اورگفتگو کے بعد ہم یہ سمجھتے ہیں کہ حکومت معاملات حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔