فیصل آباد، 12سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتارکر لیا

منگل 23 اکتوبر 2018 17:22

فیصل آباد، 12سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) تھانہ صدر پولیس گوجرہ نے بکریوں کیلئے چارہ لینے کے لئے جانیوالی 12سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

چک نمبر372ج ب بوجیانوالی کے رہائشی محنت کش بابر حسین نے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر اتے ہو ئے موقف اختیارکیاتھاکہ اس نے بکریاں پال رکھی ہیں اور اس کی12/13سالہ بیٹی اریبہ بکریوں کیلئے چارہ لینے کی غرض سے ہمسایہ رفیق کے گھر گئی تھی کہ رفیق نے اس کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اورملزم موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گیاتھااریبہ نے اپنے والد کو بتایاتھاکہ ملزم نے قبل ازیں بھی اسے زیادتی کا نشانہ بنایاتھا۔

اور گھر والوں کو بتانے کی صورت میں جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتارہاہے ۔ایک اطلاع کے مطابق صدر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کاآغاز کر دیاہے۔

متعلقہ عنوان :