صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 29 اکتوبر کو طلب کر لیا

منگل 23 اکتوبر 2018 18:20

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 29 اکتوبر کو طلب کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 29 اکتوبر سہ پہر 4بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وقفہ سوالات، قانون سازی سمیت اہم قومی و بین الاقوامی امور پر بحث کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر ایوان کو ملک کی معاشی صورتحال سے بھی آگاہ کریں گے۔