وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاقی وزیر فیصل واڈا کو سندھ میں ’’وال مین‘‘ کی ملازمت کی پیشکش کردی

منگل 23 اکتوبر 2018 19:43

وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاقی وزیر فیصل واڈا کو سندھ میں ’’وال مین‘‘ کی ..
․جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاقی وزیر فیصل واڈا کو سندھ میں ’’وال مین‘‘ کی ملازمت کی پیشکش کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں صحافیوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر فیصل واڈا کے کراچی کے پانی چوری ہونے والے بیان پر سوال کیا تو وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں نے فیصل واڈا کا وہ کلپ سنا ہے وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ وال بند کردیں گے، ہمارے پاس سندھ میں ’’وال مین‘‘ کی بہت آسامیاں خالی ہیں اگر وہ کہیں تو ان کو ’’وال مین‘‘ کی ملازمت دے سکتا ہوںوزیر اعلیٰ کے اس جواب پر قہقہے لگ گئے۔#