شاہ فرمان نے پی کی71میں تحریک انصاف کی شکست کی ذمہ داری قبول کرلی

تے کارکنوں کی مخالفت کے باوجود بھائی کو ٹکٹ دلوانے کا فیصلہ غلط تھا، اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں، گورنر خیبرپختونخواہ

منگل 23 اکتوبر 2018 21:47

شاہ فرمان نے پی کی71میں تحریک انصاف کی شکست کی ذمہ داری قبول کرلی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان نے پی کی71میں تحریک انصاف کی شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنوں کی مخالفت کے باوجود بھائی کو ٹکٹ دلوانے کا فیصلہ غلط تھا، اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان نے پی کے 71کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست کی ذمہ داری قبول کر لی، کارکنوں کی مرضی کے خلاف اپنے بھائی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ غلط تھا میں اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ بحثیت نظریاتی کارکن موروثی سیاست کے خاتمے پر یقین رکھتا ہوں، اس لئے مستقبل میں کبھی بھی اپنے خاندان کے کسی شخص کو ٹکٹ دینے کی سفارش نہیں کروں گا۔