پشاور، بے نام اکائونٹس کے الزام میں ضلع خیبر سے 2افراد سمیت مزید چار افراد گرفتار

تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل

منگل 23 اکتوبر 2018 21:51

پشاور، بے نام اکائونٹس کے الزام میں ضلع خیبر سے 2افراد سمیت مزید چار ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) بے نام بینک اکاونٹس اور غیر قانونی کروڑوں روپے کے ٹرانزیکشن کے الزامات کی تحقیقات کے ضمن میں ضلع خیبر سے 2افراد سمیت مزید چار افرادکو گرفتار کر کے تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے پشاور کے مختلف بینکوں میں ٹرانزیکشن اور بے نام اکاونٹس کے بارے میں تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ اب صوبے کے دیگر اضلاع کے بینکوں میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں غیر قانونی ٹرانزیکشن اور بے نام بینک اکاونٹس کے الزامات میں مزید 4افراد کو گرفتارکر لیا ہے جبکہ اب تک مجموعی طور پر خیبرپختونخوا میں 7افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 80بینک اکاونٹس کی چھان بین مکمل کی گئی ہے خیبر پختونخوا میں غیر قانونی ٹرانزیکشن اور بے نام بینک اکاونٹس سے کروڑوں روپے کی منتقلی کے حوالے سے تحقیقات کے بارے میں اب تک ہونے والی پیش رفت سے وفاقی حکومت کو آگاہ کردیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گزشتہ روز اس سلسلے میں شامل تفتیش کردیا ہے ضلع خیبر سے گرفتار ہونے والے دونوں افراد کے اکاونٹس سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن ہو چکی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بینک اکاونٹس کی چھان بین کے سلسلے میں ایک شخص کو مردان اور ایک کو جنوبی اضلاع سے گرفتار کیاگیا ہے۔ جنہیں تحقیقات کے لئے پشاور منتقل کیا گیا ہے۔ غیر قانونی ٹرانزیکشن اور بے نام اکاونٹس کے روک تھام کے لئے ایف آئی اے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی کاروائی مزید تیز کی ہے۔

متعلقہ عنوان :