کینیڈا میں فرسٹ ملٹی کلچرل منی لائبریری متعارف کروانے والے پاکستانی سید نجم حسن کی دلچسپ اور متاثر کن کہانی

muhammad ali محمد علی بدھ 24 اکتوبر 2018 16:44

کینیڈا میں فرسٹ ملٹی کلچرل منی لائبریری متعارف کروانے والے پاکستانی ..
کینیڈا میں فرسٹ ملٹی کلچرل منی لائبریری متعارف کروانے والے پاکستانی سید نجم حسن کی دلچسپ اور متاثر کن کہانی۔ سید نجم حسن 2009 میں کینیڈا منتقل ہوگئے تھے۔ ادھر پہنچ کر سید نجم حسن نے گلوبل مارکیٹ میں اے پلس گریڈز کے ساتھ یونیورسٹی آف فریڈرکٹن سے ایم بی اے کیا۔ اور آج کل ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے ساتھ بطور ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ کام کر رہے ہیں۔

سید نجم حسن نے گذشتہ 9 سال سے کینیڈا میں کمیونٹی سروس کے لیے خود کو وقف کر رکھا ہے۔ پچھلے سید نجم نے سال کچھ دوستوں کے ساتھ مل کر ایک تنظیم بنائی جس کا نام LOVE WITH HUMANITY ASSOCIATION رکھا گیا۔ اس تنظیم نے البرٹا میں بے گھروں کے لیئے، بے روز گاروں کے لیئے، سینئرز کے لیئے، نے اپنی اس ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے بہت سارے پروگرام کئیے ھیں۔

(جاری ہے)

یہ تنظیم ایک نان پرافٹ ایسوسی ایشن ہے جو ایک سال پہلے سید نجم حسن نے اور چند دوستوں نے اپنی رضاکارانہ ِخدمات کینیڈین سوسائیٹی کو پیش کرنے کے لئیے بنائی ۔

انہوں نے گذشتہ ایک سال میں کمیونٹی کیلیئے کافی سارے کام کیئے ہیں۔ ان کا سب سے بہترین اور ٹاپ کا پروگرام ہے فرسٹ ملٹی کلچرل منی لائبریری First Multicultural Free Public Library.


یہ پروگرام سید نجم حسن کے اپنے ذہن میں آیا اس سال کے شروع میں ۔ تو یوں سمجھیئے کہ یہ ان کی ایجاد ہے۔ ویسے تو یہاں ہر چھوٹے بڑے شہر میں پبلک لائیبریریز کا ایک بہت جدید اور موثر نظام موجود ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ لوگوں کو لائیبری تک جانا ھو تا ہے۔

کینیڈا میں نئے آنے والوں کے پاس گاڑی نہیں ھوتی جس سے وہ وہاں لائیبریری تک پہنچیں۔ پھر وقت بھی چاہیئے ہوتا ہے اسی طرح جو ھمارے سینئرز ہیں، بوڑھے لوگ ان کے لیئے بھی لائیبریری تک جانے کے مسائل ہیں۔ ان کا آئیڈیا یہ ہے کہ لائیبریری کو اور کتابوں کو لوگوں کے دروازے یا گلی محلے تک لایا جائے اس طرح نہ صرف لوگ کتابوں سے استفادہ کریں بلکہ ان کا آپس میں بھی رابطہ ھو جان پہچان ھو، لوگ کننکٹ ھوں ایک دوسرے سے اور صحتمند معاشرہ تشکیل پائے۔

متعلقہ عنوان :