Live Updates

مسلم لیگ (ق) سے چوہدری سالک حسین کو کابینہ میں لینے کا فیصلہ

چوہدری مونس الٰہی پر نیب مقدمات کی وجہ سے وزیراعظم کو شدید تحفظات

بدھ 24 اکتوبر 2018 22:06

مسلم لیگ (ق) سے چوہدری سالک حسین کو کابینہ میں لینے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2018ء) مسلم لیگ (ق) سے چوہدری سالک حسین کو کابینہ میں لینے کا فیصلہ‘ چوہدری مونس الٰہی پر نیب مقدمات کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان کو شدید تحفظات ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے اتحادی کو ق لیگ کو مرکز میں چوہدری خاندان سے بھی وزارت دینے کا معاہدہ کیا تھا۔ چوہدری پرویز الٰہی اس کوشش میں ہیں کہ چوہدری مونس الٰہی وزیر مملکت بنے مگر وزیراعظم عمران خان کو اس پر تحفظات ہیں کہ نیب مقدمات کی وجہ سے انہوں نے استعفیٰ لیا تھا مونس الٰہی اپنے آپ کو نیب مقدمات سے کلیئر کروائیں۔ اب قرعہ چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری سالک کے نام نکلنے والا ہے اور انہیں وزیر مملکت بنایا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات