موٹر وے ایم نائن پر 2حادثات میں 2افراد جاں بحق 3زخمی ہوگئے

جمعرات 25 اکتوبر 2018 23:52

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2018ء) موٹر وے ایم نائن پر 2حادثات میں 2افراد جاں بحق 3زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

موٹر وے پر پولیس چوکی نمبر6کے قریب ایک ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار شبیر پنجابی جاں بحق جبکہ پیچھے سوار خاتون عنایت بی بی شدید زخمی ہو گئیں جنہیں طبی امداد کے لئے کوٹری تعلقہ ہسپتال منتقل کیا گیا، ٹرالر ڈرائیور ٹرالر سمیت فرار ہو گیا، دوسرے حادثے میں نوری آباد کے قریب ایک تیز رفتار کار کا ٹائر برسٹ ہوگیا جس کے بعد کار قلابازیاں کھاتی ہو ئی کچے میں اتر گئی اس حادثے میں معیز عباد جاں بحق جبکہ مختار اور ابوبکر زخمی ہو گئے، متوفی کی لاش اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔